دعوت

شہباز شریف نے زرداری اور بلاول کو ظہرانے پر مدعو کر لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ظہرانے کی دعوت دے دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو یہ دعوت گزشتہ روز ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

یہ بھی پرھیں:نواز شریف کا بھی صحت کارڈ بن گیا

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے میاں شہباز شریف کی جانب سے ملنے والی دعوت قبول کرلی۔ دعوت آج دوپہر میں ظہرانے کی دی گئی ہے۔ ظہرانہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈِش بھنڈی پکوائی ہے، اس کے علاوہ کھانے میں مٹن پلاؤ، دال اور قورمہ بھی تیار کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ملاقات میں پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے انضمام، ان ہاؤس تبدیلی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر شہباز شریف کی جانب سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے کی دعوت دی گئی ہے۔