نورا فتحی کا انسٹا گرام

نورا فتحی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلآخر بحال

بھارت کی معروف خاتون ڈانسر نورا فتحی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلآخر بحال ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے خاتون ڈانسر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ڈیلیٹ ہونے یا وقتی طور پر بند کرنے کی خبر چلائی۔

مداح نورا فتحی کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے جانے کی خبر پر کافی حیران ہو گئے تھے، ایسے میں نورا نے اپنے مداحوں کے لیے ایک بیان جاری کیا اور صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غائب، مداح حیران

نورا فتحی نے بتایا کہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، کوئی یہ عمل صبح سے میرے اکاؤنٹ کے ساتھ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں انسٹاگرام ٹیم کی میں شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری مدد کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

واضح رہے بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سوشل میڈیا سے اچانک غائب ہو گیا تھا جس کے باعث مداح پریشان ہوگئے تھے۔