فورسز کی کاروائی

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کی۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید دیکھیں :   لنڈی کوتل، ڈالرز ڈکیتی کیس کا ایک اور ملزم گرفتار،25لاکھ برآمد