bushra

بشریٰ انصاری نے ساحلِ سمندر پر گھر خرید لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر و معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے نیا گھر لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بشریٰ انصاری نے کراچی کے ساحلِ سمندر کے کنارے اپنا نیا گھر لیا۔

اُنہوں نے نئے گھر کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ویڈیو میں گھر کی بالکونی سے ساحلِ سمندر کا خوبصورت نظارا دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میرا نیا ٹھکانہ۔‘

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر بیٹھ کر گانا گاتے ویڈیو وائرل

بشریٰ انصاری کی پوسٹ دیکھ کر مداح بھی اُن کے نئے گھر کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔ انہوں نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ہیں۔