بھارتی فوج کی دہشت گردی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے ۔بھارتی فوجیوں نے2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو ضلع سرینگر کے علاقے زکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد

بھارتی قابض افواج نے علاقے کی تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک

واضح رہے کہ آج 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے جس کے دنیا بھر میں دوران ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔