imran khan

پاکستان پورے عزم کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی فسطائی پالیسیاں کشمیریوں کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورےعزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے۔ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں:’دنیا کے ہر فورم پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے‘

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔ کشمیر میں غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمہ ہے ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ عالم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار کونظرانداز نہ کریں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ۔ ۔