سعودی عرب کا سفری ہدایت نامہ

سعودی عرب کا پاکستان سمیت تمام ممالک کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری

سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمد کے لیے ویکسینیشن اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا ۔نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے 48 گھنٹے کے اندر کیا گیا ہو۔ایوی ایشن ہدایت نامے کے مطابق 8 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی پابندی سے مستثنی قرار دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق سعودی عرب سے روانگی کے خواہشمند سعودی مسافروں کے لئے بوسٹر ویکسینیش لازمی قرار دی گئی ہے۔ایوی ایشن ہدایت نامے کے مطابق ایئرلائنز کو بوسٹر ڈوز ویکسینیشن کے 3 ماہ بعد کرانے والے سعودی شہریوں کو لیجانے کی اجازت ہے۔حکام کے مطابق نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا، احکامات کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار