کاربن ری سائیکلنگ

حکومت کا گوادر فری زون میں‘ کاربن ری سائیکلنگ پارک‘ بنانے کا فیصلہ

حکومت نے گوادر فری زون میں کاربن ری سائیکلنگ پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گوادر فری زون میں کاربن ری سائیکلنگ پارک 4.5ارب ڈالر کی لاگت سے بنایا جائے گا جب کہ منصوبے پر عملدرآمد 2 سے 3 سال میں ہوگا۔ کاربن ری سائیکلنگ منصوبے سے 40ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ چینی کمپنی پی ٹی کے اشتراک سے کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون بنائے گی، چینی کمپنی 2 ارب ڈالر سے بڑے شہروں میں آپٹیکل فائبرکیبل نیٹ ورک بچھائے گی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف