imran meeting

اسمگلنگ ملکی معیشت کےلیے ناسور ہے- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس،وزیراعظم کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف متعارف کرائے جانے والے آرڈیننس سے متعلق بریفنگ، سرحدیں سیل کیے جانے کی وجہ سے سمگلنگ میں نمایاں کمی سے متعلق بھی بریفنگ.

جائزہ اجلاس میں وزیراعظم گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کےلیے ناسور ہے،ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کےخلاف سخت ایکشن ناگزیرہے،ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے سخت سزائیں دی جائیں،اشیا کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں.

وزیراعظم نے زور دیتے ہوے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خدمات لی جائیں،جہاں اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہو وہاں دیانتدار افسرتعینات کیے جائیں،صوبوں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو مزید موثر بنایا جائے.

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اجلاس میں کاشتکاروں کو باردانے کی فراہمی کے حوالے سے بھی بریفنگ، اجلاس کو بتایا گیا کہدوسرے صوبوں کو گندم کے حصول کیلئے موثر اقدامات لینے کی ضرورت ہے،گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم حاصل کی گئی اور رواں سال کا ہدف 82 لاکھ ٹن ہے، پاسکو اور پنجاب حکومت کےگندم کے حصول کیلئے بروقت اقدامات جاری ہیں.

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم کے حصول میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ،حالیہ بارشوں کی وجہ سے مشکلات درپیش آئیں.

اجلاس کو ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پربھی بریفنگ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے چین سے جہاز اور مشینری منگوائی گئی ہے،مزید جہاز اور مشینری درکار ہیں، اس ضمن میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے،ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،ٹڈی دل پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لیے مکمل تیاری کی جائے،اس حوالے سے ہر قسم کی رکاوٹ اور مشکلات کو فوری دور کیا جائے.

اجلاس میں سرحدیں سیل کیے جانے کی وجہ سےا سمگلنگ میں نمایاں کمی سے متعلق بھی بریفنگ، وزارت قانون نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف قانون کا مسودہ تیاری کے قریب ہے، وزیر قانون فروغ نسیم اپنی ٹیم کے ہمراہ مسودے پر کام کر رہے ہیں،اسمگلنگ کے جرم میں ملوث افراد کیلئے سخت سزائیں تجویز کی جائیں گی.