مسلم لیگ ن اور پی پی

مسلم لیگ ن اور پی پی میں موجودہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے پر اتفاق

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ہفتے کے روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ چند دن میں مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کرکے ہمارے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اس معاملے کو لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ اکٹھے ہوکر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے زرداری اور بلاول کو ظہرانے پر مدعو کر لیا

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں

اس سے قبل شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو کا استقبال کیا جب وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچے۔ اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان

ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی قیادت نے ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مارچ پر تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر بھی بحث کی۔