پسند کی شادی جوڑے کو ذبح

سوات،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ذبح کردیا گیا

کوہستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سوات میں گلے کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق چارباغ کے نواحی علاقے کچیان میں گذشتہ ہفتے کرایہ کے گھر سکونت اختیار کرنیوالے جواں سال جوڑے مجیب رحمان ولد احمد جلال اور مسماة لاھور بی بی دختر سید جلال ساکنان جنکوٹ کوہستان کو نامعلوم افراد نے رات کے وقت چھری سے گلے کاٹ کر قتل کردیا ۔مقتولین کے پاس موجود نکاح نامہ کے مطابق دونوں کا نکاح اکیس ستمبر 2021 کو روبرو گواہان ہوا تھا اور 30جنوری2022کو رجسٹریشن کی گئی تھی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا۔ چارباغ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی کورین گلوکار کم داؤد کا کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان