پنجگور اور نوشکی میں آپریشن

پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے20دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اس دوران افسر سمیت 9 اہلکارشہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجگور اور نوشکی آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کر کے علاقے کو کلیئر کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا تھا، اہلکاروں نے دونوں حملے ناکام بناتے ہوئے مسلح افراد کی پیش قدمی روک دی تھی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نوشکی میں جھڑپوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چار سکیورٹی اہلکاروں اور افسران نے جامِ شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

واضح رہے دو فروری کی شب دہشت گردوں نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا گیا اور کچھ دہشتگرد علاقے سے بھاگ گئے۔ بھاگنے والوں میں سے چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر چار کا گھیرائو کیا گیا جنھیں ہفتہ کے روزہلاک کیا گیا ہے کیونکہ وہ ہتھیار ڈالنے سے انکاری تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں 72 گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں پانچ فوجی شہید ہوئے اور چھ زخمی ہیں۔ ان حملوں سے منسلک تین دہشتگردوں کوبالگتر اور کیچ میں ہلاک کیا گیا تھا جن میں سے دو انتہائی مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا معذور افراد کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان

یادرہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے بھی اس حملے میں شامل اپنے تمام 16حملہ آورہلاک ہونے کابیان جاری کیا ہے۔