وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی بیجنگ سے روانگی سے قبل چینی صدر سے اہم ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ سے روانگی سے قبل چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چیی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ دونوں رہنماوں کے درمیان عالمی اور باہمی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، میاں محمد اسلم کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

بیجنگ ائیرپورٹ پرپاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے عمران خان کو الوداع کیا۔

مزید پڑھیں:  آصفہ بھٹو کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 بجے چین سے واپس وطن پہنچیں گے ۔ نور خان ائیر بیس پر وفاقی وزراء میڈیا سے گفتگو کریں گےاور دورہ چین پر روشنی ڈالیں گے۔