شیخ رشید اپوزیشن سیاسی موت

اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور فیٹف کے اصل ملزم اگر اکٹھے ہو کر آنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا تعلق جان اور دل سے عزیز ہے۔ کل مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن تھا اور ہم شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عظیم شہدا ء کو سلام عقیدت پیش کرنے جا رہا ہوں بلوچستان میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے معاملے پر بات کرنا نہیں چاہتا۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق شاہ محمود بریفنگ دینگے،مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیےجاسکتے، حملہ کرنے والوں کومعاف نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ٹین پرسنٹ اوربلاول کو سلیکٹڈ میں نے نہیں کہا تھا ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا ہے۔ اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے۔ منی لانڈرنگ کرنے والے جنہوں نے ملک کو بحران سے دوچار کیا۔ اب یہ لوگ اکھٹے ہو گئے ہیں اور اگر اب یہ لوگ اکٹھے بھی آئیں تو آئیں ہمیں کوئی خوف نہیں۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اپنے لیے بڑا مسئلہ پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شکست نے اپوزیشن کو اکٹھا کر دیا: فواد چوہدری کی ن لیگ اور پی پی پر تنقید

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

شیخ رشید احمد نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور فیٹف کے اصل ملزم اگر اکٹھے ہو کر آنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ، ، میں نے ان کو پہلے کہا تھا تاریخ بدلیں لیکن اب کہتا ہوں نہ بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں شوق پورا کریں۔ یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں گھر بھیجیں گے۔ یہ منہ اور مسور کی دال اب یہ ہمیں کیا گھر بھیجیں گے۔ یہ لوگ انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ان کی بھول ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ بھارت کوعمران خان کےدورہ چین سےبہت تکلیف ہے، بھارتی میڈیا عمران خان کے دورہ چین پر چیخ رہا ہے۔