پی ایس ایل ٹیموں کی لاہور آمد

پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کے لیے ٹیموں کی آ ج لاہور آمد شروع

پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیمیں آج سے لاہور پہنچنا شروع ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج لاہور پہنچیں گی۔

لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز منگل کو لاہور آئیں گی۔ ٹیمیں این ایچ پی سی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان کے کوچ اینڈی فلاور پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کے لیے بھارت روانہ
پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں ملتان سلطانز اپنے تمام پانچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچ جیتے اور دو ہارے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کا آخری میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

لاہور قلندرز نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں جس میں وہ تین میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار میچ کھیل کر صرف ایک ہی جیت سکی ہے۔ پشاور زلمی دو میچ جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ تین میچ ہارے۔