امریکا میں گاندھی کے مجسمے

امریکا میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑ دیا گیا

امریکا میں بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔امریکا میں بھارتی قونصل خانے نے اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مین ہیٹن میں یونین اسکوائر کے پاس کسی نامعلوم شخص نے گاندھی کے مجمسے کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔

ایک طرف جہاں بھارتی قونصلیٹ نے اس واقعہ کو ناخوش گوار قرار دیا ، وہیں اس واقعہ کے بعد بھارت اور امریکی کمیونٹی میں مایوسی پھیل گئی ہے۔نیویارک میں واقع قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچایا، ہندوستانی قونصلیٹ اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس معاملہ کو مقامی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔اس واقعہ کی اطلاع امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی دیدی گئی اور معاملے کی جلد تحقیقات شروع کرنے اور قصور وار کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ۔مین ہیٹن میں یونین اسکوائر کے پاس لگا مہاتما گاندھی کا کانسی کا مجسمہ 2 اکتوبر 1986 کو گاندھی میموریل انٹرنیشنل فائونڈیشن نے لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد
مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار

اتفاق سے یہ مجسمہ 2001میں ہٹا دیا گیا تھا اور 2002 میں گارڈن ایریا میں محفوظ کرتے ہوئے دوبارہ قائم کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے امریکہ کے کیلیفورنیا میں کچھ نامعلوم افراد نے ایک پارک میں گاندھی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔