عمر امین گنڈاپور سپریم کورٹ

عمر امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور امیدوار برائے سٹی میئر عمر امین گنڈاپور نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عمر امین گنڈاپور نے کہا کہ ہ فیصلہ میرے اور میرے علاقے کی عوام کیلئے غیر متوقع ہے۔ انہیں فوراً اسٹے ملنا چاہیے جو ان کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،وفاقی وزیر کے بھائی نااہل قرار


انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر پیش ہونے کو بھی تیار ہیں، امید ہے سپریم کورٹ انہیں ریلیف دے گی

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی امیدوارعمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیا ہے.