پیر نے خاتون کے سر میں کیل

پشاور: اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں پیر نے کیل ٹھونک دی

پشاور میں ایک پیر نے اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور (ایل آر ایچ) میں خاتون مریضہ آئی جس کے سر میں ایک پیر نے کیل ٹھونک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ایئر پورٹ: مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی میں مسافروں کو لوٹنے والی خاتون ملزمہ گرفتار

وجہ پوچھنے پر خاتون مریضہ نے بتایا کہ ان کی نرینہ اولاد نہیں ہو رہی تھی جس وجہ سے وہ ایک پیر کے پاس گئی جن کے پاس اولاد نرینہ کی آرزو مند بہت ساری خواتین جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز

خاتون مریضہ کا کہنا تھا کہ پیر نے انہیں کیل کا بتایا اور کہا کہ سر میں کیل ٹھوکنے سے اس کی نرینہ اولاد پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیل کے لیے راضی ہو گئی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔