ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے: ناقابلِ شکست محمد رضوان کا خصوصی پیغام

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اپنے پانچوں میچز جیتنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کی اب تک کی ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ کے پانچوں مقابلوں میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے کراچی میں ٹورنامنٹ کا آغاز غیر معمولی طریقے سے کیا، اس ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت

یہ بھی پڑھیں: بلیو شرٹس نے انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کہ پوری منیجمنٹ، مالکان اور کوچنگ اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں لاہور میں کھیلے جانے والے باقی میچز میں بھی یہی کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ملتان سلطانز کے کپتان نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی طرف سے شاندار سپورٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ تعریف کے قابل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔