رونالڈو انسٹاگرام 400 ملین فالوورز

رونالڈو انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کی پہلی شخصیت

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو فوٹو-وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں 40 کروڑ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت

یہ بھی پڑھیں: سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ جہاں فانی سے کوچ کرگئے

پرتگال کے فٹبالر کے بعد امریکی ماڈل، بزنس ویمن اور سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر 30 کروڑ 90 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی شخصیات کی فہرست میں ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونل میسی 30 کروڑ 60 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے اور ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن 29 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔