پی ایس ایل 7 کوئٹہ گلیڈئیٹز

پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈئیٹز کی جیت، جیسن رائے کی شاندار سنچری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے پندرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے: ناقابلِ شکست محمد رضوان کا خصوصی پیغام

لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 32، کامران غلام 19، محمد حفیظ 8، ہیری بروک 41 اور ڈیوڈ ویزا نے 22 رنز بنائے۔ فخر زمان جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے نے شاندار بلے کی اور 57 گیندوں پر 116 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جیمز ونس 49، احسن علی 7، افتخار احمد 3 اور محمد نواز نے 17 رنز بنائے۔