Screen Shot 2020 04 17 at 6.15.24 PM

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد7ہزار سے زائد ہے- ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی میڈیا بریفنگ ، بریفنگ دیتے ہوے ان ہو نے کہا کہ سندھ کے وزیر صحت سے تفصیل سے بات ہوئی، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ کراچی میں تمام اموات کورونا وبا کے باعث ہوئیں،سندھ حکومت کے ساتھ کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر اتفاق ہوا ہے.

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ اس ماہ کے آخر تک 20ہزار روانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے کے اہل ہوں گے،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد7ہزار سے زائد ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6264ٹیسٹ کیے گئے ہیں،ملک میں کورونا کے44مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،ملک میں 24 گھنٹوں میں 11اموات ہوئیں،مجموعی تعداد 135ہوگئی،پاکستان میں 60 فیصد تک کیسز لوکل ٹرا نسمیٹڈہیں،پاکستان میں کورونا کے 1ہزار765 مریض مکمل صحت یاب ہوچکےہیں.

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ 24گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں8 کیسز رپورٹ ہوئے،24گھنٹوں میں کے پی میں 58، اسلام آباد میں 9کیسز سامنےآئے، 24گھنٹوں میں سندھ میں 340، پنجاب میں 59 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.