برفانی تودہ 7 بھارتی فوجی لاپتہ

برفانی تودہ گرنے سے 7 بھارتی فوجی لاپتہ

بھارتی فوجی ریاست اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر پر برفانی تودے کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں سات اہلکار لاپتہ ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ فوجی پیٹرولنگ ٹیم کا حصہ تھے جو کامینگ سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے علاقے میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور