ملکہ الزبتھ پہلی برطانوی حکمران

ملکہ الزبتھ دوم کی حکمرانی کے70سال مکمل، پہلی برطانوی حکمران بن گئیں

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم 70 سالوں تک تخت پر بیٹھے راج کرنے والی پہلی برطانوی حکمران بن گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 25سالہ شہزادی الزبتھ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ کینیا کے دورے پر تھیں، جب ان کے والد بادشاہ جارج ششم 56 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ جس کے بعد انہوں نے 1952 میں تخت سنبھالا، اس وقت ملکہ دو بچوں کی والدہ بھی تھیں۔ملکہ نے کبھی اس دن کا جشن نہیں منایا، کیونکہ یہ ان کے والد کی موت کا دن بھی تھا۔ لیکن 70 سال مکمل ہونے پر ملکہ نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ان 7 دہائیوں میں ہونے والی ترقی کو بھی یاد کیا۔21ویں سالگرہ پر لیا گیا حلف ملکہ برطانیہ نے ایک بار پھر دہرایا، اور اپنی پوری زندگی ریاست کی سربراہ رہتے ہوئے، اس کی ترقی اور خوشحالی کے کاموں میں گزارنے کا عزم کیا۔ ملکہ کے اعزاز میں پلاٹینم جوبلی کی عوامی تقریبات جون میں شیڈول ہیں، جس میں فوجی پریڈ سمیت کئی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ملِکہ ایلزبتھ 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور انھوں نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ سال 1947 میں ان کی شادی شہزادے فلپ کیساتھ ہوئی، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوئم کی تاجپوشی سال 1953 میں ہوئی اور یہ اپنی طرح کی پہلی ایسی تاج پوشی تھی جو ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف