پی ایس ایل 7 ٹریڈ ونڈو

پی ایس ایل 7 ٹریڈ ونڈو کھل گئی، 9 فروری تک کھلاڑیوں کی تجارت کی اجازت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری ساتویں ایڈیشن کے لیے ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی ہے جس میں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھلاڑیوں کی تجارت کر سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریڈ ونڈو میں ٹیموں کو ان کھلاڑیوں کی تجارت کی اجازت ہوگی جو ابھی تک پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 5 گھنٹوں میں فروخت

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیں: ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے: ناقابلِ شکست محمد رضوان کا خصوصی پیغام

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹریڈ ونڈو 9 فروری کی شام 6:30 بجے تک فعال رہے گی اور صرف وہی کھلاڑی جنہوں نے اپنی ٹیم کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اس ونڈو کے دوران تجارت کے اہل ہوں گے۔

ٹریڈ ونڈو کے قواعد میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں اور زیر بحث کھلاڑی (کھلاڑیوں) کو کسی بھی ممکنہ منتقلی سے اتفاق کرنا چاہیے اور تجارت اسی زمرے میں ہوگی جس میں کھلاڑیوں کو لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 2 کھلاڑیوں کے تجارت کی اجازت ہوگی جبکہ اسکواڈ میں فعال اراکین کی کل تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے 15 مقابلے مکمل ہو گئے ہیں، جبکہ ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلے جمعرات 10 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔