ایرن ہالینڈ کراچی والوں کا شکریہ

ایرن ہالینڈ نے اپنے انداز میں کراچی والوں کا شکریہ ادا کر دیا

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ اور پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے آخری دن کراچی والوں کا اپنے انداز میں شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایرن ہالینڈ نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈالی، جس میں انہوں نے ‘تھنک یو کراچی’ کا بینر اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں بطور پریزینٹر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24سال بعد آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

آسٹریلین کرکٹر کی اہلیہ باقاعدگی سے اپنی پی ایس ایل میچز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اس لئے سوشل میڈیا پر پاکستان میں انکے مداحوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے باقی میچز اب لاہور میں کھیلے جائینگے، پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل 7 کے 15 میچوں کی زبردست حمایت پر تماشائیوں، مسلح افواج، پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی اور عارضی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔