بیوروکریسی کی نااہلی آئی ایم ایف

پاکستان میں بیوروکریسی کی نااہلی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ، آئی ایم ایف

پاکستان میں بیوروکریسی کی نااہلی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کی سست روی اور ریگولیشنز کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل ہے، بیوروکریسی کی نااہلی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، سرمایہ کاری کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں جبکہ کرپشن میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں بیوروکریسی کی نا اہلی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، بہت زیادہ ریگولیشنز سے بھی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ کمزور ٹیکس سسٹم ٹیکس ادائیگیوں میں رکاوٹ ہے۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان ٹیکس ادائیگی کا عمل آسان بنائے اور کاروباری ماحول بہتر کرنے کیلئے غیر ضروری ریگولیشنز ختم کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار