عابدہ پروین لتا کی شخصیت

لتا جی کی شخصیت روشنی اور محبت سے بھرپور تھی

عابدہ پروین جو خود موسیقی کی دنیا کی ایک لیجنڈ ہیں، ان کے پاس لتا منگیشکر کے لیے گانے کی تعریف کے سوا کچھ نہیں ہے۔

حال ہی میں بھارتی مڈیا سے لیجنڈری لتا منگیشکر کے متعلق بات کرتے ہوئے گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ لتا جی جیسا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ عابدہ پروین نے لتا منگیشکر کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انکی شخصیت روشنی اور محبت سے بھرپور تھی جو کہ ہم جیسے گلوکاروں سے بھی محبت اور عزت کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لتا جی کے گانے اور آواز روحوں کو چھو لیتی تھیں کیونکہ ان کے اندر خدا کی روشنی تھی اور وہ روشنی دنیا سے نہیں گئی ہے یہ اب بھی یہیں ہے۔ انہوں نے لتا جی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بارے میں کچھ نہیں سوچتی تھیں۔ عابدہ پروین نے ایک قصہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ اس سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ، کیا تمہیں اپنے گانے پسند ہیں؟ انہوں نے جواب دیا تھا، اگر مجھے دوسری زندگی مل جائے تو میں انہیں دوبارہ گا کر ان کی اصلاح کروں گی۔ انہون نے بتایا ہے کہ ان جیسے بڑے لوگ اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے لیکن لوگ اس کے گانوں سے سیکھ سکتے ہیں جیسے وہ کسی اسکول سے سیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات