سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ

سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: متاثرہ خاتون کے پہلے سے 2 بیٹے نکلے

نرینہ اولاد کی آرزو مند خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے والے کیس میں پشاور پولیس نے پیش رفت کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر سے رابطہ کرکے اسے پشاور طلب کر لیا کیونکہ وہ شہر سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں پیر نے کیل ٹھونک دی

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری

پشاور پولیس کے مطابق ہسپتال رسید میں متاثرہ خاتون کی انٹری باز گل کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ متاثرہ خاتون کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی عمریں بالترتیب نو سال، تین سال اور دو سال ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون مبینہ طور پر کسی رشتہ دار کے گھر میں ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جا رہی ہے۔

مزید دیکھیں :   میٹرک امتحان میں ناقص نتائج پراساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

واضح رہے کہ پیر کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایک خاتون آئی جس کے سر میں ایک عامل نے کیل ٹھوک دی تھی تاکہ اس کا بیٹا پیدا ہو جائے۔