ملک بھر میں کورونا سے اموات

ملک بھر میں کورونا سے 47 اموات ، 3ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی، ایک روز میں 47 اموات اور 3 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 650 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 54338 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 3 ہزار914 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 7.1 فیصد پر آگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 1 ہزار 716 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 تک پہنچ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 46 ہزار 141، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار937 اور بلوچستان میں 34 ہزار 557 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 اور آزاد کشمیر میں 39 ہزار323 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری