عامر لیاقت طوبیٰ کی علیحدگی

عامر لیاقت اور طوبیٰ کی علیحدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت سے علیحدگی سے متعلق سیدہ طوبیٰ انور کا مؤقف سامنے آگیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں طوبیٰ انور نے لکھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے تمام لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں،

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔طوبیٰ نے مزید کہا کہ ‘میں نہیں بتا سکتی کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا تاہم مجھے اللّٰہ اور اس کے فیصلوں پر یقین ہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں میرے فیصلے کا احترام کریں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا، پرویز الہٰی