ای ایس پی این ایوارڈز

ای ایس پی این ایوارڈز فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے نام

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان اور تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے 15ویں ای ایس پی این کرک انفو ایوارڈز 2021 میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے اعزاز حاصل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے وانڈررز اسٹیڈیم میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف 155 گیندوں پر 193 رنز کی شاندار اننگز پر ون ڈے بیٹنگ کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا ہے، جو ون ڈے کے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 18 چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے 155 پر 193 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں: کپتان بابر اعظم آئی سی سی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

یہ بھی پڑھیں: 24سال بعد آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں ہندوستان کے خلاف اپنے زبردست باؤلنگ اسپیل کی وجہ سے ای ایس پی این کرک انفو ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

پاکستانی باؤلنگ سنسیشن نے بھارت کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 31 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رشبھ پنت، نیوزیلینڈ کے کائل جیمیسن، کین ولیمسن اور دیگر بھی ای ایس پی این کرک انفو ایوارڈز 2021 کے فاتحین میں شامل ہیں۔