شاہد آفریدی سیاست میں قدم

شاہد آفریدی عمران خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں قدم رکھیں گے

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سیاست میں قدم رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں قدم رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: ای ایس پی این ایوارڈز فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے نام

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ آفریدی نے حال ہی میں کچھ سیاسی معاملات پر وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کو مشورہ دیا، کہ نئے پاکستان کے بجائے پرانے پاکستان کے مسائل کو ٹھیک کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

واضح رہے اس سے پہلے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر وہ الیکشن لڑیں گے تو ان کا بہت بڑا ووٹ بینک ہوگا، اپنے بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں انے سے منع کیا ہے۔