وسیم اکرم ٹک ٹاک

شعیب اختر کے بعد وسیم اکرم نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور گیند باز وسیم اکرم نے بھی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ڈیبیو کر لیا ہے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ٹک ٹاک انٹری کا اعلان کیا اور اپنی ڈیبیو ٹک ٹاک ویڈیو بھی ڈالی۔ انہوں نے بھی سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی طرح اپنی ڈیبیو وڈیو میں ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز پر خطرات منڈلانے لگے

یہ بھی پڑھیں: ایرن ہالینڈ نے اپنے انداز میں کراچی والوں کا شکریہ ادا کر دیا

ویڈیو ایک لڑکی کے ساتھ شروع ہوتی ہے جو اسکیٹ بورڈ پر گلائڈنگ کرتی ہے اور رنگز میں سے گزر کر اسٹنٹ کرتی ہے۔ لڑکی کے اسٹنٹ کے بعد ویڈیو میں وسیم اکرم آتے ہیں اور کہتے ہیں، "آپ کو لڑکی کی حرکت بہت اچھی لگی ہو گی، لیکن احتیاط”۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ٹورنامنٹ، پی ایچ ایف کا تربیتی کمیپ کا اعلان

سابق کرکٹر مزید کہتے ہیں کہ اس طرح کے کام اور اسٹنٹ صرف اعلیٰ تربیت یافتہ اسٹنٹ مین کے لیے ہیں اور لوگوں کو متنبہ کیا کہ اگر انھوں نے اس کے لیے تربیت نہیں لی ہے تو انھیں ایسا کچھ کرنے سے پہلے دوبارہ سوچنا چاہیے۔