پاکستان میں کورونا

پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں موذی وبا سے مزید 39 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 498 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 58 ہزار 77 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.02 فیصد پر پہنچ گئی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 322 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 958، خیبر پختونخوا 6 ہزار 087، اسلام آباد 995، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 370 اور آزاد کشمیر میں 766 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار820، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711، بلوچستان میں 34 ہزار 986، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 074 ہو گئی ہے۔