بلاول بھٹو میں ناسمج شاہ محمود

بلاول بھٹو میں ناسمجھی اور تھوڑا بچپن ہے،شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو میں ناسمجھی اور تھوڑا بچپن ہے، بلاول کے استاد نالائق ہیں، لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہنےبیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی ناسمجھی ہے اور تھوڑا بچپن ہے، بلاول بھٹو کو ابھی تک ادراک نہیں کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں اور حقیقت کیا ہے ، بلاول بھٹو کو لکھی ہوئی پرچیاں دے دیتے ہیں۔ بلاول بچہ ہے وہ لکھی ہوئی پرچیاں پڑھ دیتا ہے ،جیسے جیسے وقت گزرے گا بلاول سمجھ جائیں گے کہ محض تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا، جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم سے بنے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نے اپنے چمچوں میں سرٹیفکیٹ بانٹ دیے: بلاول بھٹو

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ کیا بلاول آئینی ترمیم کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیارہیں ،اگرجنوبی پنجاب صوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تو آئیے مل کر آئینی ترمیم کیجئیے، میں بل پیش کررہا ہوں اگر آپ کی نیت صاف ہے تو اپنا ووٹ دیجئے اور جنوبی پنجاب کو حق دلائیے۔ میں نے انیس جنوری کو خط لکھا آپ نے جواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی ، میں نے بلاول بھٹواور شہبازشریف کو آج دوبارہ خط لکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ کوئٹہ میں شہداء لواحقین کو فی کس 52لاکھ روپے دینےکااعلان

انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی جو رپورٹ آئی ہے اس نے میرے موقف کی تصدیق کردی ہے کہ جنوبی پنجاب سب سے زیادہ پسماندہ ریجن ہے ، میں نے شہبازشریف کو بھی یو این ڈی پی کے تمام اعداد و شمار بھیجے ہیں، میری شہبازشریف سے درخواست ہے کہ جنوبی پنجاب کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں ۔ جنوبی پنجاب کے حقائق کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، اگر بلاول بھٹو اور شہبازشریف اپنے سیاسی مفاد کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں تو انھیں جنوبی پنجاب کی تشکیل اور تخلیق میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔