نگراں حکومت میں فیٹف گرے لسٹ

نگراں حکومت میں ہم فیٹف گرے لسٹ میں گئے، شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگلے سیشن میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اگلے سیشن میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے کیونکہ ہم نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کے 28 میں سے 27 مطالبات پورے کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہمیں شکار بنایا جا رہا ہے اور ہم پر دباؤ ڈالے جا رہے ہیں۔ ڈیڑھ دو سالہ کارکردگی پر گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور ہمارے مخالف ممالک سیاسی ایجنڈے کے تحت مخالفت کر رہے ہیں۔ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہمیں فیٹف میں صرف ایک ٹرانزیکشن کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت میں ہم فیٹف گرے لسٹ میں گئے اور سابق حکومت میں ہم وائٹ لسٹ میں تھے تاہم سابق حکومتی اقدامات سے ہم گرے لسٹ میں گئے.

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف