وزیرِ اعظم کا G-13 دورہ

وزیرِ اعظم کا G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ

وزیرِ اعظم عمران خان نے G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، دورے سے وزیرِ اعظم کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء بھی بے خبر تھے۔ الصبح منصوبے پر پہنچنے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موقع پر موجود نہ پائے گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور سٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔

کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا، جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی، وزیرِ اعظم نے اچانک دورہ ذرائع سے منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا

وزیرِ اعظم نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی ،حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔