سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ

سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: متاثرہ خاتون کو جنات کے اثرات کی شکایت

پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے والے کیس میں متاثرہ خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ وہ ڈپریشن کی مریضہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون ڈپریشن کی مریضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا سال 2017 سے علاج چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ خاتون کو ڈاکٹر نے دو ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں متاثرہ خاتون کے والد بھی فوت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: متاثرہ خاتون کے پہلے سے 2 بیٹے نکلے

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 15 ملزمان گرفتار

اس حوالے سے متاثرہ خاتون بس گلہ کا پولیس کو اپنے تحریری بیان میں کہنا تھا کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جنات کے اثرات کی شکایت ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن

متاثرہ خاتون بس گلہ کے مطابق کسی نے ان کے سر میں کیل نہیں ٹھونکا بلکہ وہ کمرے کے سامنے گری تو ان کے سر میں کیل داخل ہوئی اور زخمی ہوگئیں۔

خاتون بس گلہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے خلاف کوئی دعویٰ درج نہیں کرانا چاہتی۔