پاکستان میں کورونا سے اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 اموات

پاکستان میں عالمیگیر وبا کورونا وائرس سے مزید 44 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 731 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 19 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 56 ہزار 260 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.36 فیصد پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا :اومیکرون کے مزید 16 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 772، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 8 ہزار817، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 238، بلوچستان میں 35 ہزار 17، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 740 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 116 ،اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 892 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 335 افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 971، خیبر پختونخوا 6 ہزار 103، اسلام آباد 996، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 766 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5175 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار 693 ہو گئی ہے۔