سوات گھر میں بچی خواتین قتل

سوات : ایک ہی گھر میں بچی اور دو خواتین کے مبینہ قتل کا معمہ حل

سوات میں اونڑ کے قریب گھر میں دو خواتین اور بچی کی ہلاکت کی گتھی سلجھ گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہے کہ سر پر تیز دھار آلے یا بھاری چیز سے حملہ کیا گیا جس سے ان کی کھوپڑیاں پر شدید چوٹیں آئیں۔ مرنے والوں میں ساس، بہو اور پوتی شامل ہے جبکہ ایک بچی جھولے میں زندہ سلامت پائی گئی۔ معمر خاتون کی عمر 80 برس، ان کی جواں سال بہو کی عمر 25 سے 27 سال جبکہ بچی کی عمر چھ سال بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مرد صوبہ پنجاب میں مزدوری کرتے ہیں۔ تاہم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

یہ بھی پڑھیں:خون سفید ہو گیا، بہن بھائی نے سگے بھائی کو گاڑی سمیت جلا دیا

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

خیال رہے سوات کی تحصیل مٹہ کے ایک گاؤں اونڑ میں جمعرات کو ایک مکان سے ایک معمر خاتون اور جواں سال خاتون سمیت ایک بچی کی نعشیں ملی تھیں اور ان تینوں کے سروں پر شدید ضربیں تھیں لیکن جسم پر کوئی چوٹ یا زخم کے نشان نہیں تھے۔ پولیس نےابتدائی طور پرموت کی وجہ جانورکا حملہ قرار دیا تھا۔