نواب شاہ دو گروپوں میں تصادم

نواب شاہ، دو گروپوں میں تصادم ایس ایچ او سمیت 5 افراد جاں بحق

نواب شاہ میں دو گروپوں میں تصادم پولیس کے ایس ایچ او حمید کھوسو سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز نواب شاہ میں تھانہ مرزا پور کی حدود میں زرداری برادری اور بھنڈ برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر
پُر تشدد جھگڑے میں پولیس کے ایس ایچ او حمید کھوسو سمیت 5 افراد جان بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم حملہ آوروں نے حاملہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران مسلح افراد کی فاٸرنگ سے ایس ایچ او سمیت 5 افراد جانبحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایاز بھنڈ، معشوق بھنڈ، قربان اور ٹرو بھنڈ شامل ہیں۔ زخمیوں میں اختر بھنڈ، حاجی علی، امین، اور خان بھنڈ سمیت دیگر 8 افراد شامل ہیں۔زخمیوں کو سول اسپتال قاضی احمد اور پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

جانبحق ایس ایچ او حمید کھوسو کا تعلق مرزا پور تھانے سے تھا واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مزید تفشیش جاری۔