ملاقات

شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آج ملاقات طے پا گئی ہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج چوہدری برادران کے گھر آج شام 4 بجے جائيں گے۔

شہباز شریف سمیت ن لیگی وفد 6 ارکان پر مشتمل ہوگا، جو چوہدری برادران سے ملاقات کرے گا، شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان 14 سال بعد ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے ملاقات میں شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا شہبازشریف حکومت کےخلاف عدم اعتماد پرچوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا 2 نکاتی ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔

چودھری برادران نے مولانا سے کہا کہ آپ اپوزیشن والے پہلے آپس میں طے کر لیں جس پر مولانا نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کریں گے، میں راہ ہموار کرنے آیا ہوں۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

چودھری برادران نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کرے گی، چودھری پرویزالٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔

اس سے قبل ایم کیو ایم اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں ۔