پی آئی اے ملازمین

سابق پی آئی اے ملازمین کیلئے مفت ٹکٹ کی سہولت ختم

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ملازمین کے سفری ٹکٹ کی تبدیل شدہ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت ریٹائرڈ یا وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ فراہم نہیں ہوں گے۔

قومی ائرلائن انتظامیہ کے مطابق نئی ایئر ٹکٹ پالیسی سے ملازمین کو پرانی مراعات ختم ہو جائیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت حاضر سروس، کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن ملازمین ایئر ٹکٹ کے اہل ہوں گے۔ پالیسی کے مطابق ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ فراہم نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ

یہ بھی پڑھیں:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاکھوں روپے مالیت کا بیگ مالک کے حوالے کر دیا

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

ملازمین کے بچوں کو 24 سال کی عمر تک ٹکٹ اور غیر شادی شدہ بچوں کو 27 سال کی عمر تک ٹکٹ فراہم ہوں گے۔علاوہ ازیں ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لے پالک بچوں کو بھی سفری ٹکٹ نہیں ملے گا۔