نصیحت

عامر لیاقت کو تیسری شادی پر وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ایک انٹرویو مین اپنی تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔

دوران انٹرویو عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو بھی انھوں نے نظر انداز کیا ہے اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو نہیں کرنا چاہیے تھیں لیکن انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی؟ میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے ؟میں نے جواب دیا ’ تیسری ‘ جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’ بس یہیں تک رکھنا‘۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں طوفانی بارشیں ،طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کا تیسری شادی پرتمسخر اڑانے والوں کو جواب

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ مجھ میں اب ایک منفی تبدیلی آگئی ہے اور وہ یہ کہ میں خاموش رہتا ہوں اور برداشت کر لیتا ہوں، پہلے یہ میں نہیں کرتا تھا جو ہوتا تھا کہہ دیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیسز، نیب کی نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی سفارش

چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی ۔ عامر لیاقت اور دانیہ کا نکاح ڈانور سے تعلق رکھنے والے مولوی محمد قاسم نے پڑھایا۔ عامر لیاقت کا نکاح 5 جنوری کو عشاء کے بعد پڑھایا جس کے بعد وہ یہاں سے چلے گئے۔ دانیہ شاہ اپنے ایک انٹرویو میں بتا چکی ہیں ان کو منہ دکھائی عامر لیاقت کی جانب سے گاڑی دی گئی۔