یمن میں حوثی جنگجوؤں کے ابوظہبی میں ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد، امریکی F-22 لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات یو اے ای پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ ہفتوں میں، حوثیوں نے متحدہ عرب امارات کے اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں جس کے بعد امریکی f-22 لڑاکا طیارے یو اے ای پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، مسلمان خاتون صحافی کی 1 کروڑ رقم ضبط
امریکی فضائی دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جیٹ طیارے یو اے ای کے ہوائی اڈے پر امریکی حمایت کے کثیر یکجہتی مظاہرے کے ایک حصے کے طور پر پہنچے تھے جب جنوری کے دوران راکٹ حملوں سے تنصیب پر تعینات امریکی اور اماراتی مسلح افواج کو دھمکی دی تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ متحدہ عرب امارات کو آنے والے میزائلوں کو گرانے کے لیے استعمال ہونے والے ٹیکنالوجی بنانے میں مدد کرے گا۔
واضح رہے کہ حوثیوں نے گزشتہ دنوں راکٹ حملوں سے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔