پاکستان میں کورونا 29 افراد انتقال

پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 801 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار 662 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 460 کو جا پہنچی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار 307 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 9ہزار758، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار37، بلوچستان میں 35 ہزار 56، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 862 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 355 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 978، خیبر پختونخوا 6 ہزار 113، اسلام آباد 998، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

یاد رہے گزشتہ روز اس مہلک وبا نے مزید 29 زندگیوں کا چراغ بجھا دیا تھا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔