ڈی آئی خان سٹی میئر

ڈی آئی خان سٹی میئر انتخاب، حکمران جماعت نے میدان مار لیا

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔

عمر امین نے 24 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی،غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق عمر امین نے 63 ہزار 753 ووٹ لئے جبکہ جے یو آئی کے کفیل احمد نے 38 ہزار 891 ووٹ لئے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ماضی سے سیکھتے ہوئے تحریک انصاف کا بھرپور کم بیک کیا ہے سٹی میئرکےانتخابات میں واضح برتری ،ویلڈن پی ٹی آئی۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ عمرامین گنڈاپور بہت بڑے مارجن سے میدان مارتے ہوئے، ان کوان کےگڑھ میں شکست فاش، پی ڈی ایم پاش پاش۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ فضل الرحمان کو اپنے گھر کی تحصیل سے عبرتناک شکست، مولانافضل الرحمان کے گھر سے ان پر عدم اعتماد ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ردعمل میں لکھا کہ مولانا پر 2018 کی طرح ڈی آئی خان کے عوام نے ایک بار پھر عدم اعتماد کر دیا، عمرامین گنڈا پور نے تحصیل مئیر کا الیکشن واضح اکثریت سے جیت لیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔ اسد عمر نے لکھا کہ زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا۔