ق لیگ پیپلز پارٹی

وزیراعظم تگڑے ہو کر کہہ دیں کہ گھبرانا نہیں

ق لیگ کے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگ ہیں سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے، تحریک انصاف کے لوگوں کو وزیراعظم تگڑا ہو کر کہہ دیں کہ حالیہ سیاسی ملاقاتوں سے گھبرانا نہیں ہے۔

وزیر آبی وسائل مونس الہیٰ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بار پھر پی ٹی آئی والوں کو کہیں گھبرانا نہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں ،سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے، مونس الہیٰ نے کہا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں پاکستان کےلیے ڈیمز بنانا ضروری ہے۔ جوگھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے۔ سیاسی معاملات اپنی جگہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی، اسٹیٹ کونسل کی ایک ہفتے کی استدعا منظور

یہ بھی پڑھیں:گھبرانے والوں کو چوہدری شجاعت کی طبیعت کا خیال آگیا ، وزیراعظم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ‏مونس الہٰی کے بیان کے بعد اپوزیشن بلخصوص شہباز شریف کی گھبراہٹ میں مزید اضافہ ہوگیا، 18 فروری کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں کرپشن کا پیسہ جمع کروانے والے پر فرد جرم عائد ہورہی ہے، شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کا بھی حساب دیا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ،اہم ملاقاتیں ہوں گی

واضح رہے اس سے قبل اسی سمپوزیم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں چوہدری صاحب کی صحت کا خیال آگیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مونس الہٰی سے کہا کہ ہمارا آپ کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے۔