روس یوکرین پر حملہ کر سکتا

روس یوکرین پر حملے کیلئے جھوٹا بہانہ بنا سکتا ہے، امریکا

امریکا نے نیٹو کے سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے اور حملے کے لیے جھوٹا بہانہ بنا سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ حملہ اب کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔ جیک سلیوان نے بتایا کہ ہم حملے کے دن کی یقینی طور پر پیش گوئی نہیں کرسکتے لیکن ہم اب کچھ عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وقت آگیا ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ وہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اشارہ دیا ہے کہ روس نے حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا کو جو کچھ معلوم ہوا وہ دنیا کو بتاتا رہے گا تاکہ روس کو فالس فلیگ آپریشن کرنے سے روکا جا سکے جو حملے کا بہانہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور ہمارے خیال میں روس اس پیغام کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو